پاسپورٹ پرنٹنگ کیلئے 10 مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

October, 31 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرونِ ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے تمام مشینیں اگلے ہفتے سے فعال ہو جائیں گیں۔ بیرون ملک سے مشینیں منگوائی گئی ہیں اس وقت 10 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔
ڈیسک ٹاپ مشینیں فعال ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کیسپٹی دوگنی ہوجائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں جبکہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ ہو رہی ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025