ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کیخلاف ریمانڈ آرڈر معطل

October, 30 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ریمانڈ آرڈر معطل کر دیا۔
وکیل قیصر امام نے موقف اپنایا کہ درخواست گزاروں کا تین روزہ ریمانڈ دیا گیا۔ عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا۔ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کر کے کل تک جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ریمانڈ آرڈر معطل کر کے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک سماعت ملتوی کر دی۔