تیز ہوائیں، ہلکی بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
File photo
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری،گلیات، اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں لا ہور، شیخو پورہ، نارووال فیصل آباد اورگردو نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی امید ہے، صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے، اسی طرح کشمیر میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ میں گرم رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اور درجہ حرارت:

خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 50، سیدو شریف 49، دیر (لوئر 43، اپر 22)، پٹن 36، بالاکوٹ 31، مردان11 ، کالام، دروش 06،کاکول02، گلگت بلتستان: استور 33، چلاس 10،  سکردو 08، بونجی06، گلگت 04، ہنزہ، بگروٹ 02، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 11، ائیر پورٹ 07) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد 41 اور مٹھی 40 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست رہے۔