بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی خبریں بےبنیاد ہیں:شیخ وقاص اکرم

October, 1 2024
اسلام آباد:(سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیرسٹر گوہر کو ہٹانے سے متعلق تمام خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران شیخ وقاص نے کہا کہ پارٹی کے اندر سے جن افراد نے یہ افواہیں پھیلائیں، ان کا تعین کر لیا گیا ہے اور انہیں محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
شیخ وقاص نے مزید وضاحت کی کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) سے رابطے میں ہیں اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کسی بھی ایم این اے کو کسی احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور تمام ممبران قومی اسمبلی محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم اور آرٹیکل 63 کے مسائل کے حل تک اراکین قومی اسمبلی انڈر گراؤنڈ رہیں گے۔
ڈی چوک احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ اس احتجاج کی ذمہ داری خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سونپی گئی ہے، جو احتجاج کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید بتایا کہ فیصل آباد اور میانوالی میں بڑے احتجاج کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ ملتان میں کرکٹ میچ کی وجہ سے احتجاج ملتوی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ملکی مفاد کے پیش نظر شرکت ضرور کی جائے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے بھی قومی مفاد کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی ہدایت کی تھی اور آئندہ بھی ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025