عمران خان کی اگلے جمعے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال
Founder Chairman of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and former Prime Minister Imran Khan
اسلام آباد: (سنو نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے اگلے جمعے کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی۔

 ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی احتجاج ختم کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا ؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان نے احتجاج موخر کرنے کی کال دی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے۔ جس پر عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کامیاب تھا تو موخر کیوں کیا گیا، بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم سواتی کی بریفنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے ؟ اگر علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچ جاتا تو بڑا لیڈر بن جاتا، میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عوام فیصلہ کرچکی ہے، قیادت اپنا فیصلہ کرلے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ اگلے جمعے ڈی چوک احتجاج کی کال دیں، جو مرضی ہو جائے دو دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں