حافظ شاہد گہگ کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی تعینات
Hafiz Shahid Gahag Coordinator for Overseas Pakistanis appointed
اسلام آباد:(سنو نیوز) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حافظ شاہد گہگ کو کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی تعینات کر دیا ہے۔
 
اس حوالے سے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
 
حافظ شاہد گہگ نے جاپان، سنگاپور اور افریقہ میں مسلم لیگ (ن) کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ہمیشہ ان خطوں میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے متحرک رہے ہیں۔
 
حافظ شاہد کا شمار پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد میں ہوتا ہے، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
 
وزیر اعظم نے حافظ شاہد گہگ کو جاپان، سنگاپور اور افریقی خطے میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات کے ساتھ یہ نئی ذمہ داری سونپی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے باقاعدہ طور پر حافظ شاہد گہگ کو نوٹیفکیشن پیش کیا۔
 
یہ تقرری اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور مسلم لیگ (ن) کی بیرون ملک سیاسی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا حصہ ہے۔