حضرو: اوباش نوجوان کی 8 سالہ بچے سے بد فعلی کی کوشش
September, 20 2024
حضرو: (نامہ نگار، اسماعیل خان) حضرو کے نواحی علاقے اٹک خورد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق بچہ اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھا جب علاقے کے اوباش نوجوان نے اسے زبردستی پکڑ کر ایک خالی گھر میں لے جانے کی کوشش کی۔
بچے نے اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے زور زور سے شور مچانا شروع کردیا، جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور بچے کی آواز سن کر فوری مدد کے لیے پہنچے۔
اہل محلہ نے بچے کو بچانے کے لیے خالی گھر کا دروازہ توڑا اور ملزم کے چنگل سے بچے کو آزاد کروایا۔
ذرائع کے مطابق، جب ملزم نے دیکھا کہ اہل محلہ قریب پہنچ چکے ہیں، تو اس نے بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اٹک کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال ریفر کردیا۔
بچے کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے اس واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ملزم کو اہل محلہ نے موقع پر قابو کرکے اٹک خورد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے معاشرتی بیداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025