نارووال: ظالم بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو ابدی نیند سلا دیا
Crime Scene
لاہور:(ویب ڈیسک)نارووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ظالم بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر اپنے باپ کو ہتھوڑے مار ابدی نیند سلا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ایک انتہائی افسوسناک اور المناک  واقعہ دیکھنے کو ملا ہے،ناخلف بیٹے نے زمین کے ٹکڑے کیلئے اپنے ہی باپ کو راستے سے ہٹا ڈالا۔مقامی پولیس کے مطابق یہ تکلیف دہ واقعہ نارروال کے علاقے  لانڈرہ پنڈوری میں پیش آیا،جہاں بیٹا جائیداد کے تنازع پر باپ پر حملہ آور ہوا اور قتل کے بعد فرار ہوگیا۔ 

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ بیٹا اپنے باپ سے جائیداد کی منتقلی اپنے نام پر کرنے کا مطالبہ کررہا تھا، مطالبہ پورا نا ہونے پر اشتعال میں آکر باپ کو قتل کردیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے ،مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،فرار ہونے والے ملزم جلد ہی قانون کے شکنجے میں ہو گا۔