پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی ہسپتال میں زیر علاج تصاویر وائرل
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) senior leader Mian Aslam Iqbal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیر رہنما میاں اسلم اقبال کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو کسی ہسپتال میں زیر علاج دیکھا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔ میاں اسلم اقبال ان دنوں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، انکی حالیہ دنوں میں abdominal surgery ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انسٹاگرام آفیشل پر ان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں اسلم اقبال بے ہوش پڑے ہیں۔ تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین اور پی ٹی آئی قائدین ان کی صحت یابی کی دعائیں کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما میاں اسلم اقبال کی صحت یابی کے لیے ہم دعا گو ہیں، میاں صاحب ایک عرصے سے اس جعلی حکومت کی فسطائیت برداشت کر رہے ہیں اور اپنے گھر بار سے دور ہیں انکی حالیہ دنوں میں abdominal surgery ہوئی ہے، اللہ پاک میاں صاحب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔