عمران خان کو جلد سزا سنا دی جائے گی،علیمہ خان کا دعویٰ
Aleema Khan and  Imran Khan
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج نے جلد ہی عمران خان کو سزا سنانی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تقدس کو عوام نے ہی  بچانا ہے،یہ ہمیں ملٹری کورٹ میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ کہ ہمارے بہت سے  کارکنان پہلے ہی ملٹری جیلوں میں ہیں، میرا بھانجا بھی ملٹری جیل میں قید ہے،کسی کو بھی اس چیز کا علم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو گی، اب یہ لوگ اسی وجہ سے ہی یہ قانون لانا چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی اٹھا کر لے ملٹری کورٹ میں لے جائیں۔

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جج نے جلد ہی بانی پاکستان تحریک اانصاف کو سزا سنانی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی علیمہ خان یہ کہہ چکی ہیں کہ سننے میں آرہا ہے عمران خان کو ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے،ان لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کو جیل میں کیسے رکھا جائے۔