پی ٹی آئی خاتون رہنما صنم جاوید کے والد گرفتار
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کریک ڈاون تیز کر دیا ہے اور جمعرات کی شب پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے والد کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

وحدت کالونی پولیس کی بھاری نفری نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو انکے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے سابق صدر اور حماد اظہر کے قریبی ساتھی چوہدری اصغر گجر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری اصغر گجر کو 21 ستمبر جلسے سے قبل پی ٹی آئی قیادت کی سرگرمیاں اور تیاریاں روکنے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چوہدری اصغر گجر کو شفیق آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ان کو دوران سفر پولیس نے حراست میں لیا۔ ان کے ڈرائیور کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔