مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرالیا، ویڈیو وائرل
September, 19 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک کلینک میں دیکھا جا سکتا ہے۔
جہاں وہ بظاہر ہیئر ٹرانسپلانٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں مولانا کو ڈاکٹر کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، ڈاکٹر ان کے سر کا معائنہ کر رہے ہیں اور بال لگانے کے لیے مختلف نشان بھی لگا رہے ہیں۔
یہ مناظر سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مولانا نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا ہے۔
ویڈیو میں مزید دکھایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل ایک سرجیکل کیپ پہنے ہوئے ہیں، جو عام طور پر ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد مریضوں کو دی جاتی ہے۔
ویڈیو کے اختتام پر مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹر کو ایک 100 روپے کے نوٹ پر دستخط کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو شاید شکریے کے طور پر دیا گیا۔
تاہم، اس معاملے پر مولانا طارق جمیل یا ان کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہو کہ آیا واقعی انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا ہے یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں اس موضوع پر خاصی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔
مولانا طارق جمیل، جو اپنے تبلیغی کام اور دلوں کو چھونے والی تقاریر کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلے بھی سوشل میڈیا پر مختلف موضوعات پر توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ ان کے بارے میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کی خبروں نے ایک بار پھر ان کی شخصیت کو زیر بحث لایا ہے۔
اگرچہ ہیئر ٹرانسپلانٹ ایک عام طبی عمل ہے اور بہت سے لوگ اس کا انتخاب کرتے ہیں، تاہم مولانا طارق جمیل جیسے معروف مذہبی شخصیت کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آنے پر عوام میں مزید تجسس پیدا ہو گیا ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025