پنجاب ہمت کارڈ کیا ہے؟
Himmat Card
لاہور:(ویب ڈیسک)محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کے اشتراک سے سے پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس کارڈ سے بہت سے ؤشہری مستفید ہو سکیں گے۔

ترجمان محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کے مطابق ہمت کارڈ معذور افراد میں پنجاب حکومت کیطرف سے تقسیم کیے جاائیں گے،پہلے مرحلہ میں 40ہزار افراد میں ہمت کارڈ تقسیم  کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ہمت کارڈ کی مدد سے خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی 10 ہزار 500 روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ محکمہ کی جانب سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز رواں سال جون کے ماہ میں کیا ہوا تھا،ہمت کارڈ کے تحت بینک آف پنجاب کی جانب سسے صوبہ میں 65 ہزار افرار کو اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا ہو گا،جسے ہمت کارڈ کا نام دیا گیاہے۔

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہمت کارڈ کا  مقصد خصوصی افارد کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے،محکمہ سماجی بہبود نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران بینک آف پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

خصوصی افراد کیلیے اے ٹی ایم کارڈ

بینک آف پنجاب دو مرحلوں میں 65 ہزار خصوصی افراد کیلئے اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا کرے گا،پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

ہمت کارڈ سہ ماہی وظیفہ کی رقم

ہمت کارڈ کی مدد سے صوبے بھر میں ہر خصوصی فرد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے 10 ہزار روپے جاری ہوں گے،اس سے قبل سہ ماہی میں انہیں 7500 روپے کا وظیفہ دیا جاتا تھا۔