لیگی ارکان اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے رجوع کرلیا
Election Commission of Pakistan
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے، پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے موثر قرار دیا ہے، ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشتوں کی اہل نہیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ قرار دیا جائے جس سیاسی جماعت نے مخصوص سیٹوں کی فہرست نہیں دی وہ مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں، جن امیداروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہین کرایا، انھیں ڈکلیئرڈ کیا جائے۔ قرار دیا جائے جن آزاد ارکان نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی وہ دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔