تفصیلات کے مطابق پااکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور شیخ امتیاز محمود کی جانب سے جلسہ کی اجازت کیلئے دائر کی جانے والی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔جسٹس فاروق حیدر درخواست پر سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ اتھارٹیزز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔جلسہ کی اجازت طلبی کیلئے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھی ہوئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،ہما نے لاہور میں جلسہ کرنے کیلئے متعدد درخواستیں دی ہیں،مگرسیاسی بنیادوں پر پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
دائر کردہ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست دی ہے،تااحال ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی،جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری و آئینی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ انتظامیہ کو حکم دے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت فراہم کی جائے۔