جسٹس منصور علی کے علاوہ کوئی دوسرا چیف جسٹس منظور نہیں:حامد خان
Hamid Khan
لاہور:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں اپنا واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا آئین کے مطباق سپریم کورٹ کا سینیئرترین جج ہی چیف جسٹس بنے گا،کسی بھی صورت میں جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ سب  وکلا کا اس پر اتحاد ہے،ہم سسب اس بات پر متحد ہیں کہ سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں ہونے دیں گے، کوئی اور کورٹ قطعاً قابل قبول نہیں ہوگا۔

حامد خان نے مزید کہا کہ 26 اکتوبر کو جسٹس منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے،کسی اور کو قبول نہیں کریں گے۔

سابق صدرسپریم کورٹ بار نے کہا کہ کل کے نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کرنا ہے،ابھی بھی وقت ہے ایسی ترامیم کرنے کی کشش ناا ہی کی جاائے،سب وکلا کا یہی موقف ہے کہ ہم نے کسی صورت کسی اور کورٹ کو منظور نہیں کرنا۔