پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
September, 18 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 5800 سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ اقدام عوام کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے اور حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، لیکن حکومت ان غلط معلومات سے مرعوب نہیں ہوگی اور اپنے فیصلے پر قائم رہے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ اسکولز آؤٹ سورس کرنے کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے، اور اس اقدام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے حکومت مکمل نگرانی کرے گی۔ اس فیصلے پر این جی اوز جیسے کہ اخوت اور مسلم ہینڈز نے بھی حصہ لیا ہے اور بڑی تعداد میں اسکولز اپنے ذمے لیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے امجد ثاقب جیسے تجربہ کار شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے سے اسکولوں میں بہتری آئے گی اور طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025