تفصیلات کے مطابق افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی۔ افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔
قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اسکو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں۔ یہ غیر معمولی واقع ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے بھیجا جائے، افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔ محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔