وزیر اعلی پنجاب کے پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے احکامات
Police Uniform
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب  کی ہدایات کے مطابق پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگائے جائیں گے،جبکہ اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کے بےدریغ اور غیر ضروری استعمال پر پابندی لگانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،کسی بھی کوتاہی  کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویے میں بہتری لانا اور مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔