بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
September, 7 2024
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2023-24ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اس فیصلے کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کے پاس بھیج دیا گیا ہے، جو جلد اس پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر، اور نومبر 2024 ءکے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔
اس سے قبل مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 0.93 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جو اگست میں ختم ہو چکا ہے۔
اب ستمبر کے بلوں میں اس کی جگہ 0.82 روپے فی یونٹ کا نیا اضافہ ہوگا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فیصلہ:
دوسری جانب نیپرا نے صارفین کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے، جو ستمبر 2024 ءکے بلوں میں نافذ کی جائے گی۔
اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جو اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا۔
ستمبر کے بلوں میں مجموعی ریلیف:
ستمبر 2024 ء کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 93 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔
اس کمی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیے گئے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجموعی طور پر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
یہ ایڈجسٹمنٹس اور قیمتوں میں تبدیلیاں ملک میں بجلی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، اور حتمی منظوری کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025