پاک فوج کی آپریشنل تیاریاں، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

September, 5 2024
راولپنڈی:(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں ہونے والی آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کو اس موقع پر پاک فوج کی تیاریاں اور سیکیورٹی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیشن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، دیگر اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک فوج خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مسلح افواج کی صلاحیتوں اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ فوج قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، عسکری قیادت نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے بارے میں اپنی آگاہی اور جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ضرور پڑھیں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025