پنجاب واحد صوبہ جو مہنگائی میں کمی لیکر آیا: مریم نواز
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
ڈی جی خان: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں ہم مہنگائی میں کمی لیکر آئے ہیں، آٹا، روٹی، سبزی کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان میں میں سکول کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے، لاہور، ڈی جی خان سے جتنا بھی دور ہو، میں دور نہیں ہوں، لاہور میں بیٹھ کر بھی بچوں کے مستقبل کے لئے سوچتی ہوں، آج میرے وی آئی پیز بچے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلاس روم میں گئی تو بچوں نے اتنا پیار دیا، ڈیرہ غازی خان کے بچے مجھے جانتے ہیں اور میرا استقبال کیا، بچوں کی غذائی کمی پورا کرنے کے لئے پروگرام میرے ذہن میں آیا، سکول کے دورے پر ٹیچر نے بتایا کہ کچھ بچے ناشتہ کر کے نہیں آتے، پتہ چلا کہ کئی بچے سکول کے اندر بے ہوش ہوئے، تب وعدہ کیا کہ نیوٹریشن کا پروگرام لیکر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمر میں بچوں کو نیوٹریشن اور وٹامنز چاہیے ہوتے ہیں، ہمارے وسائل تھوڑے ہیں، انشااللہ اچھا وقت بھی آئے گا، سکول کی ایجوکیشن بلڈنگ، ماحول بہتر ہوجائے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ مہنگا پروگرام میرے بچوں سے مہنگا نہیں ہے، بہت لوگ آکر باتیں کریں گے لیکن عملی کام کے وقت کچھ نظر نہیں آیا، آپ بچے میرا اور میرے ملک کا مستقبل ہو، میں چاہتی ہو کہ عملی کام کر کے دکھاوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے کے بچوں کی گروتھ عمر کے حساب سے نہیں ہوتی، میں چاہتی ہوں کہ آپ اندر اور باہر سے مضبوط ہوں، عوام کا پیسہ آپ بچوں کا پیسہ ہے، خیانت پر اللہ پاک معاف نہیں کرے گا، اس پروگرام کو اسی جزبہ سے آگے لیکر جانا ہے، پنجاب کی طرح پورے پاکستان میں یہ پروگرام ہونا چاہیے، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہمارے مستقبل کو اچھا ماحول اور اچھی صحت ملے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہ آپ کے اندر وہ طاقت ہو کہ زندگی کے ہر چیلنج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پور ا کرسکیں، سرتوڑ کوشش کرتے ہیں کہ قیمتوں کو کم کریں اور ہم کامیاب ہوئے، پینتیس فیصد سے کم ہو کر مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔