پاکستانی بچے کی عالمی قرأت مقابلے میں شاندار کامیابی
 a ten-year-old Pakistani boy, Muhammad Bashar
الجزائر:(ویب ڈیسک) 10 سالہ پاکستانی بچے محمد بشار نے عالمی قرأت مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔
 
الجزائر میں منعقدہ  مزمیر داؤد  عالمی حسن قرأت مقابلے میں 15 ممالک کے بچوں نے حصہ لیا، جس میں محمد بشار نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ محمد بشار نے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور 1500 ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔
 
محمد بشار کی اس کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان ثقافتی اور روحانی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اس مقابلے کا اہتمام الجزائر کے ایک نجی میڈیا ادارے ایکوروک نے کیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں کے قرأت کے شوق اور ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔
 
یہ مقابلہ 18 اگست سے 31 اگست تک جاری رہا، جس میں دنیا بھر سے بچوں نے حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ محمد بشار کی کامیابی نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔