مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

September, 3 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، سفر کٹھن ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد کے قریب تھی، اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتیں تعریف کے لائق ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفر طویل ہے، ہم نے آگے تیزی سے بڑھنا ہے، روزگار کے مؤثر مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے، رائٹ سائزنگ، ڈاؤن سائزنگ یقینی بنانے کےساتھ گردشی قرض کو بھی کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محصولات کی مد میں بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے، اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے، ان تمام سمتوں میں سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، دن رات محنت کرنے والی قوموں نے اپنے حالات بہتر کرلیے ہیں۔
ضرور پڑھیں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025

عمران خان نے کسی سے مذاکرات کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا: علی امین گنڈاپور
April, 4 2025

بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیا ٹیرف کیا ہو گا؟ تفصیل سامنے آگئی
April, 3 2025