آئینی ترمیم: پی ٹی آئی سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کی صورت میں سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے روک دیا۔

سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے سینیٹرز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی یا پرائیویٹ ممبر کے آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت میں ووٹ نہ کریں۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی صورت میں تمام اراکین اس ہدایت کے پابند ہیں، آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی صورت میں رکن نااہل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی) میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کیس لگنے میں سالوں لگ جاتے ہیں، کروڑوں روپے ٹیکسز کے سیکڑوں کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور ہم اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلیے باہر سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ترمیمی بل کی مخالفت کی تو وزیرقانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پڑھے نو کردینا بہتر رویہ نہیں ہے، ہمارے پاس پشاور حکومت سے دس جج بڑھانے کی درخواست آئی ہے جبکہ وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اسکے باوجود ہم وہاں دس ججز دے رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اس قسم کے بل لا کر جوڈیشل کو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے یہ چیز عیاں کردی ہے اور بتارہا ہوں کہ سینیٹر عبدالقادر صاحب اس کام میں استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو ججز بڑھانے کو تیار ہیں مگر اس سے زیادہ تعداد بڑھانے کو تیار نہیں ہیں۔