عیدمیلادالنبیﷺ کب ہوگی؟
Mosque light up with different lights because of Eid Milad Un Nabi.
اسلام آباد:(س) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند کا مشاہدہ کرنے کے لیے 4 ستمبر بروز بدھ کو اسلام آباد میں اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اجلاس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ اس موقع پر مختلف ماہرین بشمول وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، اور سپارکو کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

اجلاس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے، جہاں سے موصول ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا۔

اگر 4 ستمبر کو چاند نظر آ جاتا ہے تو 12 ربیع الاول 16 ستمبر بروز پیر کو ہوگی، بصورت دیگر یہ عید میلاد النبی ﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔