اڈیالہ جیل: قیدیوں کا جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی
September, 2 2024
راولپنڈی: (سنو نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ لڑائی کا واقعہ 3 دن قبل 29 اگست کو چکر مسجد کے قریب پیش آیا، قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی آتش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا اور خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو زخمی کر دیا۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا اور رپورٹ درخواست کے ساتھ لف ہے، چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعہ کے گواہ ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025