پنجاب حکومت کا چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام
A man is holding Pakistani currency in his hands and counting it.
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
 
 اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
 
انٹرن شپ پروگرام کی تفصیلات:
 
پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپس فراہم کی جائیں گی، جن کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔ اس پروگرام میں ترجیحاً گذشتہ دو سالوں میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو موقع دیا جائے گا۔
 
اہلیت اور رجسٹریشن کا عمل:
 
انٹرن شپ کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ منتخب امیدواروں کو نجی شعبے کے نمایاں اداروں میں تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
 
رجسٹریشن کا طریقہ:
 
پروگرام میں حصہ لینے کے لیے خواہشمند نوجوانوں کو cmip.punjab.gp.pk پر آن لائن رجسٹریشن کرانی ہوگی۔
 
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بیان:
 
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے حکومت پنجاب انہیں باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر لے جانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔