صحافی ارشد شریف قتل کیس: 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

August, 2 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے ازخود نوٹس سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کو تشکیل دینے کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا۔
چیف جسٹس قاضی فائز نے جسٹس منصور علی شاہ کو 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے 5 رکنی بینچ تشکیل دینے کی رائے دی۔
اکثریتی رائے پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ ہوا۔