انشاء اللہ پاکستان میں خلافت قائم ہوگی: سعد نذیر
Image
لاہور:(سنو نیوز)چیئرمین تکمیل پاکستان موومنٹ سعد نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل ابھی باقی ہے۔ انشاء اللہ پاکستان میں خلافت قائم ہوگی اور اسلامی قانون نافذ ہوگا۔
 
یہ اہم گفتگو انہوں نے سنو نیوز کے پروگرام"سوالنامہ" میں اطہر کاظمی کیساتھ گفتگو میں کی۔
 
سعد نذیر نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہوا ہے، مگر اس کی تکمیل کا عمل ابھی باقی ہے۔پاکستان کا مقصد اس دن حاصل ہوگا جب ملک کا نظام معیشت، سیاست اور قوانین کلمہ طیبہ کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی قوانین اسلامی قوانین کے برعکس ہیں اور عوام جمہوریت کو صرف الیکشن کے پراسس تک محدود سمجھتے ہیں۔
 
چیئرمین تکمیل پاکستان موومنٹ نے وضاحت کی کہ الیکشن پراسس کا مطلب مشاورت کا عمل ہے، جس کے ذریعے عوام سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کس کو چننا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ لیکن انشاء اللہ پاکستان میں خلافت قائم ہوگی اور نفاذ اسلام ہوگا۔
 
سعد نذیرنے کہا کہ اللہ کے بنائے قوانین میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے اور انتظامی امور سے متعلق مشاورت کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں جو بھی پریکٹس ہو رہی ہے، وہ جمہوریت نہیں ہے اور جو قانون خلاف شریعت ہو، ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دے گا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمارے دفاع کے لئے کھڑی ہے اور صبح شام شہادتیں ہو رہی ہیں۔ قوم کو نظم و ضبط کے تحت اللہ تعالیٰ کے نظام پر چلنا ہوگا۔
 
مکمل پروگرام دیکھیں: