جماعت اسلامی کا دھرنا: پی ٹی آئی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہ کرسکی
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گذشتہ روز اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی تھی۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اجلاس بے نتیجہ رہا۔

جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتحادی جماعتوں سے پی ٹی آئی کی آج پھر مشاورت کا امکان ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت اور شرکت کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماء آج پھر بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں مشاورت کرینگے۔

پی ٹی آئی رہنما جماعت اسلامی کے دھرنے سے متعلق اتحادی جماعتوں کی آراء سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرینگے۔