پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو رہا کرنیکا حکم
Image
لاہور: (سنو نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ نیلم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا

 لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل فاروق باجوہ نے موقف اپنایا کہ جناح ہائوس حملہ کیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، پولیس نے ملوث نہ ہونے کے باوجود کیس میں نامزد کیا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت خارج کی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر علی امین گنڈاپور کی درخواست رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے مقدمات کی تفصیلات جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف 18 مقدمات درج ہیں، علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور میں 2 مقدمات، راولپنڈی ریجن میں 12 ، فیصل آباد ڈویژن میں 4 مقدمات درج ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی، حافظ فرحت اور علی امین گنڈاپور کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر احکامات جاری کئے۔