
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
یکم سے 6 اگست تک پنجاب، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔ 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور، بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 2 اگست سے 6 اگست تک مٹھی، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 3 اگست سے 6 اگست تک کشمیر گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
2 سے 5 اگست کے درمیان موسلادھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ 2 اگست سے 5 اگست تک سیالکوٹ گوجرانوالہ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید بارش، آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔