عید الاضحیٰ پر آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ: بھارت کو اہم پیغام
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی۔ انہوں نے کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہٰ کاربن چکے ہیں۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بڑے صاف الفاظ میں بھارت کو خبردار کیا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اورمؤثر جواب دیا جائے گا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حاجی پیر سیکٹر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

 

آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فوجیوں کی لگن، بلند حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دورانِ ڈیوٹی اپنے گھروں اور پیاروں سے دور تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر یو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، کشمیریوں پربھارت کے جاری ظلم وبربریت کی مذمت کی۔

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہٰ کار بن چکے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔

 

آرمی چیف کی ایل او سی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں