گھر بیٹھےہاتھ او ر پائوں کو خوبصورت بنانے کا نسخہ
June, 16 2024
لاہور:(ویب ڈیسک )عید قربان پر دوسرےوں سے منفرد اور خوبصورت دکھنے کے لیے خواتین پارلرز کارخ کرتی ہیں اور وہاں مہنگے فکشلز پر پیسے خرچ کرتی ہیں لیکن اگر انہیں گھر بیٹھے خود کوسنوارنے اور خوبصورت بنانے کے لیے ریمیڈی مل جائے تو ان کی مشکل آسان ہوجائے۔
مہنگے مہنگے فیشل اور مینی پیڈی کیور کراتے ہوئے نہ صرف خواتین کا پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انکا قیمتی وقت بھی پارلر کی نذر ہوجاتا ہے۔
معروف اداکارہ جگن کاظم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر گھریلو نسخہ شیئر کی گیا گیا جس کی مدد سے آپ ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔
ہاتھ اور پیروں کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کیلئے چاول کا آٹا، چنے کا آٹا، بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس اور گلاب کے پانی کو ملاکر اسے ماسک کی شکل میں تیار کرلیں۔
ماسک تیار ہونے کے بعد اسے اپنے ہاتھ اور پاؤں پر آہستہ آہستہ لگائے اور دھیرے سے مساج کریں۔اس عمل کے بعد نہ صرف آپکے ہاتھ پاؤں نرم و ملائم ہو جائیں گے بلکہ آپکی جلد بھی خوبصورت ترین اور چمکدار بن جائے گی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025