پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

June, 15 2024
اسلام آباد:(سنونیوز)بڑی عید سے قبل عوام کے لیے بڑی عیدی،غیر معمولی طور پر 15 اور 16 تاریخ سے قبل ہی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔
صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں

چائے پیش کرنے کے انداز پر سکول پرنسپل نے چپراسی کو جیون ساتھی چن لیا
August, 31 2025

اگر آپ کے پاس یہ پرانا پاکستانی نوٹ ہے تو آپ بھی کروڑ پتی بن سکتے ہیں
August, 29 2025

ایپل کمپنی کا آئی فون 17 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان
August, 28 2025

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں پر فلڈ ایمرجنسی نافذ
August, 28 2025