کیا سیب کھانے کا کوئی نقصان بھی ہے؟
September, 7 2024
لاہور:(ویب ڈیسک) سیب کھانے کے نا صرف فائدے ہیں بلکہ نقصانات بھی۔ اگر آپ کو صحت کے ان 4 مسائل کا سامنا ہے تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ سیب سے پرہیز کریں۔
ہم سب نے یہ کہاوت سنی ہے کہ "روزانہ ایک سیب، ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے"۔ درحقیقت یہ کہاوت سچ ہے کیونکہ سیب وٹامن سی، فائبر اور پوٹاشیم سمیت کئی بہترین غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔
اگر کوئی صحت مند شخص اس کا باقاعدگی سے استعمال کرے تو اس کی صحت کے خراب ہونے کے امکانات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔
لیکن ہر چیز کے اچھے اور برے اثرات ہوتے ہیں۔ ایسے میں سیب کھانے کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کب سیب کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
خراب ہاضمہ:
سیب میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر کسی کو ہاضمے کی پریشانی ہو تو اسے کبھی نہیں کھایا جانا چاہیے ۔ اس کے استعمال سے گیس، پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔
ذیابیطس:
شوگر کے مریض کو سیب نہیں کھانا چاہیے۔ اس میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول کافی بڑھ سکتا ہے۔
موٹاپا :
کچھ پھل موٹاپے کو کم کرنے کے لیے جانے جاتےہیں جبکہ کچھ اس میں اضافہ کرنے کے لیے ۔ سیب ان پھلوں کی کیٹیگری میں آتا ہے جن کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے۔ کیونکہ اس میں بہت زیادہ کیلوریز اور چینی ہوتی ہے۔
الرجی:
کچھ لوگوں کو سیب کھانے سے بھی الرجی ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر سیب کھانے کے بعد جلد پر خارش یا سوجن ظاہر ہو جائے تو اس کا استعمال فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔
ڈس کلیمر: پیارے قارئین، ہماری خبریں پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ خبر صرف آپ کو آگاہ کرنے کے لیے لکھی گئی ہے۔ ہم نے اسے لکھنے میں گھریلو علاج اور عام معلومات کی مدد لی ہے۔ اگر آپ کہیں بھی اپنی صحت سے متعلق کچھ پڑھتے ہیں تو اسے اپنانے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025