بڑھاپے میں بھی فٹ رہنے کا طریقہ
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) فاسٹ فوڈ کے دور میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کے درمیان صحت مند اور فٹ رہنا بہت مشکل ہے۔ تاہم اگر آپ روزانہ کچھ آسان طریقے اپنا لیں تو آپ 60 سال کی عمر میں بھی فٹ رہ سکتے ہیں۔
 
اگر آپ 60 سال کی عمر میں بھی فٹ نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب مقدار میں پانی ضرور پینا چاہیے کیونکہ پانی نہ پینے سے ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے جس سے سر درد اور تھکاوٹ محسوس ہو سکتی ہے۔
 
روزانہ ورزش کرنے سے آپ بڑھاپے میں بھی فٹ رہ سکتے ہیں۔ ہر روز کم از کم 30 منٹ ورزش کریں۔ اس سے آپ کے جسم کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور آپ کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ 
 
اگر آپ کو روزانہ اچھی نیند آتی ہے تو آپ صحت مند رہ سکتے ہیں۔ دراصل کام کی وجہ سے لوگ نیند کی پرواہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ اچھی نیند کو بھی بہترین ورزش سمجھا جاتا ہے۔
 
بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ کھانے کی مقدار کو کم کرنا چاہیے۔ اس لیے بڑھتی ہوئی عمر کے مطابق کھانا کھائیں۔ اس سے آپ نا صرف موٹاپے سے دور رہیں گے بلکہ کئی بیماریوں سے بھی دور رہیں گے۔
 
اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے باقاعدگی سے چیک اپ کروانا بھی ضروری ہے۔ اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ بیماری کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔
 
ڈس کلیمر: پیارے قارئین، ہماری خبریں پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم نے یہ خبر لکھنے میں عام معلومات کا سہارا لیا ہے۔