روزانہ 5000 قدم چلنا قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتا ہے: سائنسی تحقیق
May, 19 2024
وارسا: (سنو نیوز) طویل عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ لیکن اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ روزانہ 10 ہزار کی بجائے 5 ہزار قدم چلتے ہیں تو اس کا بھی آپ کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
دنیا بھر میں 226,000 سے زائد افراد کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا بغور تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ دن میں 4,000 قدم بھی قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 2,300 قدم چلنادل اور خون کی نالیوں کی صحت کے لیے کافی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ آپ جتنا زیادہ چلتے ہیں، اتنا ہی اس سے آپ کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
پولینڈ کی میڈیکل یونیورسٹی آف Łódź اور امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق چلنے کے فوائد ہر عمر کے مردوں اور عورتوں تک پہنچتے ہیں۔ تاہم، چہل قدمی کے سب سے زیادہ فوائد 60 سال سے کم عمر کے لوگوں کو حاصل ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف لوڈز کے پروفیسر ماکیج بنچ کہتے ہیں کہ علاج کے لیے جدید ادویات کے استعمال میںتیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے، لیکن یہ صحت مند رہنے کا واحد ذریعہ نہیں ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں: “ہمیں ہمیشہ اس بات پر زور دینا چاہیے کہ طرز زندگی میں تبدیلیوں بشمول خوراک اور ورزش پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ اور اس سے دل کی بیماری جیسی سنگین بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال 3.2 ملین افراد جسمانی سرگرمی کی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جو کہ دنیا میں موت کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025