بلڈ پریشر کو کم کرنے میں موثر ورزشیں آئسومیٹرک یا ایروبک؟
May, 11 2024
اگرچہ تمام ورزشیں بلڈ پریشر کو کم کرتی ہیں، لیکن نئی تحقیق بتاتی ہے کہ آئسومیٹرک مشقیں دیگر ورزشوں کے مقابلے میں زیادہ موثر ہوتی ہیں، بشمول ایروبک ورزش۔ یہ انگلینڈ کی یونیورسٹی آف کرائسٹ چرچ، کینٹربری اور یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین کی تحقیق کا نتیجہ ہے جو برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہوا ہے۔
محققین نے ورزش کے ساتھ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے بارے میں برطانیہ میں موجودہ سفارشات کو اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تحقیق کے لیے محققین نے 270 مطالعات کا جائزہ لیا جو گذشتہ 33 سالوں میں تقریباً 16,000,000 افراد پر ورزش کے بلڈ پریشر پر اثرات کے بارے میں کیے گئے۔ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس تجویز کرتی ہے کہ جو بالغ افراد اپنا بلڈ پریشر کم کرنا چاہتے ہیں، ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ طرز زندگی میں تبدیلیوں اور اچھی خوراک کے علاوہ، 150 منٹ کی اعتدال پسند ایروبک ورزش کریں۔ ان ایکسرسائز میں تیز چلنا، جاگنگ، سائیکلنگ یا ہفتے میں دو بار پٹھوں کو مضبوط کرنے والی مشقیں شامل ہیں۔
لیکن نئی تحقیق کے مطابق آئسومیٹرک ورزش بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے ایروبک سے بھی زیادہ موثر ہے۔ آئسومیٹرک مشقوں میں پٹھے اور جوڑ زیادہ حرکت نہیں کرتے۔ اس میں دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر آدھے بیٹھنے کی پوزیشن اور جب کہ رانیں زمین کے متوازی ہوں، بلڈ پریشر کو کم کرنے میں سب سے زیادہ اثر رکھتی ہیں۔
اس تحقیق کے مرکزی مصنفین میں سے ایک جیمی اوڈرسکول بتاتے ہیں کہ آئیسومیٹرک ورزش میں پٹھے سکڑ جاتے ہیں لیکن اس کی لمبائی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ جب عضلات سکڑ جاتے ہیں، تو یہ خون کی نالیوں پر دباؤ ڈالتے ہیں جو اسے فراہم کرتی ہیں۔ نتیجتاً یہ شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور ان میں خون اور آکسیجن کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔ جب آپ دو منٹ کے بعد پٹھوں کو آرام دیتے ہیں تو اچانک رگیں کھل جاتی ہیں اور خون ان کی طرف دوڑتا ہے۔ اس لحاظ سے آئیسومیٹرک ٹریننگ ورزش کی دیگر اقسام سے مختلف ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس کا بلڈ پریشر کو کم کرنے پر اتنا اثر پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ بلڈ پریشر ایک عام بیماری ہے، خاص طور پر 40 سال کی عمر کے بعد، یہ دل اور دماغی فالج سمیت کئی دل، سانس اور گردے کی بیماریوں کا سبب ہے۔
40 سال کی عمر کے بعد طرز زندگی میں تبدیلی اور مناسب ورزش بلڈ پریشر کو کم کرنے کے اہم طریقے ہیں، لیکن بہت سے لوگوں کو دوائیوں کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئیسومیٹرک مشقوں کے دوران، سانس لینے پر توجہ دیں اور اسے نہ روکیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025