بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پانڈیا کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دیا ہے

امیشا اور پانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی نظر آئیں۔

اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں دونوں شخصیات ایک ساتھ نظر آئیں۔

ایک صارف نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 'امیشا کا ہاردک کے کندھے پر ہاتھ رکھنا ان دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی جانب اشارہ ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہو رہی ہیں'۔

امیشا پٹیل نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردک پر رکھا ہوا تھا‘۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میں اس صارف کو جانتی تک نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس صارف کی کوئی لڑکی دوست بھی نہیں ہے، اسی لیے یہ صاحب دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات کو بھی رومانوی رنگ دے رہے ہیں'۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا کے اس وقت ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں، ہاردک نے 2025 میں سوشل میڈیا پر ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا تھا۔

اس سے قبل کرکٹر اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کا اختتام طلاق پر ہوا اور اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں