وی لاگنگ چھوڑنے کے بعد نمرہ اور اسد پہلی بار منظرِ عام پر

معروف جوڑی نمرہ اور اسد
نمرہ اور اسد 2020 میں کم عمری کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئے تھے/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published May, 16 2026 |
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی معروف جوڑی نمرہ اور اسد فیملی وی لاگنگ چھوڑنے کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئی۔

نمرہ اور اسد 2020 میں کم عمری کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئے تھے۔ دونوں کلاس میٹ تھے اور صرف 18 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس کے بعد ان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

مداحوں نے اس جوڑی کو بے حد پسند کیا اور کچھ ہی عرصے میں نمرہ اور اسد سوشل میڈیا پر ایک مشہور نام بن گئے۔ بعد ازاں دونوں نے فیملی وی لاگنگ کا آغاز کیا اور اپنی روزمرہ زندگی کے مختلف لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے۔

تاہم کچھ عرصہ قبل نمرہ اور اسد نے فیملی وی لاگنگ سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ دونوں نے اپنی نجی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد نمرہ سوشل میڈیا سے تقریباً غائب ہو گئیں جبکہ اسد کبھی کبھار اپنے کاروبار اور بطور والد اپنے تجربات شیئر کرتے دکھائی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ جتوئی کی پھر انٹری، نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اب طویل وقفے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ سامنے آئی ہے۔ نمرہ اور اسد نے اپنی حالیہ ویڈیو میں اپنے نئے اسکن کیئر برانڈ کی تشہیر کی اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے فیملی وی لاگنگ چھوڑ کر کاروباری سفر کا آغاز ایک خاص مقصد کے تحت کیا ہے۔

@lollywoodentertainment Nimra & Asad’s first appearance after quitting vlogging is all over the internet 😮❤️ #NimraAndAsad #NimraAsad #PakistaniInfluencers #ViralCouple #HijabStyle ♬ Big News - DM Production

ویڈیو پیغام میں نمرہ اور اسد کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی کوریائی اسکن کیئر مصنوعات کے سستے متبادل متعارف کروانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ بہتر معیار کم قیمت میں حاصل کر سکیں۔ حالیہ ویڈیو میں سب سے زیادہ توجہ نمرہ کے نئے انداز نے حاصل کی۔ نمرہ مکمل حجاب اور نقاب میں نظر آئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوب تعریف کی۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ شہرت ملنے کے بعد اکثر لوگ جدید طرزِ زندگی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں، لیکن نمرہ نے سادگی اور پردے کو اپنا کر ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے نمرہ اور اسد کے نئے کاروباری سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں نے وی لاگنگ کے بعد ایک مثبت اور باوقار راستہ اختیار کیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں