پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ انکی کوئی فلم نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں انکا کیا گیا ڈانس ہے، وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر اپنا مقبول گانا ترستی ہیں نگاہیں گا رہے ہے جبکہ ماہرہ خان اس دھن پر ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔
اس موقع پر ماہرہ نے پیلا پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا، اداکارہ کا انداز جہاں کچھ مداحوں کو پسند آیا وہیں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ایک سینیئر اداکارہ کے لیے اس طرح ڈانس کے مووز مناسب نہیں جبکہ بعض نے تبصرہ کیا کہ عمر کے ساتھ رویے میں سنجیدگی ہونی چاہیے، کچھ افراد نے ماہرہ خان کے ڈانس کا موازنہ بھارتی فنکاروں کی وائرل کانسرٹ ویڈیوز سے بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
یاد رہے کہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر انکے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، حال ہی میں وہ اداکار وہاج علی کے ساتھ ایک ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں اور جلد دونوں ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
ماہرہ خان کے اس ڈانس نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ سوشل میڈیا کے دورمیں فنکاروں کا ہر لمحہ عوامی ردعمل کی زد میں ہوتا ہے۔