پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فہد مصطفیٰ اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ باقاعدہ طور پر مکمل ہو گئی ہے، یہ خبر سامنے آتے ہی فلمی حلقوں اور مداحوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں بتایا کہ فلم پر کئی ماہ کی محنت کے بعد شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اب ریلیز کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ناظرین کے لیے یہ فلم ایک بہترین تجربہ ثابت ہو گی اور آگے مزید سرپرائز بھی سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: وکلاء نے یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ذرائع کے مطابق فلم میں ماہرہ خان کا کردار کہانی کا مرکزی حصہ ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری اور تحریر بلال الطاف خان نے کی ہے جو اپنی منفرد سوچ اور مضبوط کہانی کے باعث پہچانے جاتے ہیں، فلم میں معروف کامیڈین تابش ہاشمی بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
انڈسٹری سے جڑے افراد کا کہنا ہے ہیں کہ فلم کو عیدالاضحٰی 2026 کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے جس کے باعث اسے آئندہ برس کی بڑی فلموں میں شمار کیا جارہا ہے۔