بالی ووڈ سٹار راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار راکیش روشن
بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر راکیش روشن کے بھتیجے ایشان روشن کی شادی ممبئی میں منعقد ہوئی/ فائل فوٹو
ممبئی (ویب ڈیسک): بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار راکیش روشن کے بھتیجے ایشان روشن کی شادی کے موقع پر خواجہ سرا سے مختصر تلخ کلامی نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر راکیش روشن کے بھتیجے ایشان روشن کی شادی ممبئی میں منعقد ہوئی، جس میں خاندان اور دوستوں کے علاؤہ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جہاں راکیش ایک غیر متوقع واقعے کا شکار ہو گئے۔

تقریب کے دوران راکیش کی ایک خواجہ سرا کے ساتھ چھوٹی سی تلخ کلامی دیکھنے میں آئی، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکیش روشن اور خواجہ سرا ایک دوسرے سے بحث کر رہے ہیں، جس کے بعد ڈائریکٹر نے اپنے بھتیجے کے ساتھ میڈیا کے سامنے تصاویر بنوائیں اور ماحول معمول پر آ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، کچھ نے اس پر ہنسی مذاق کیا تو کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ محض دعائیں لینے آئے تھے یا کچھ اور؟ آپ اسے راکیش کی غلطی کے طور پر کیوں پیش کر رہے ہیں؟۔

واضح رہے کہ ایشان روشن نے اپنی طویل مدتی ساتھی ایشوریا کے ساتھ شادی کی ہے، جس میں خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی، تقریب میں محبت اور جشن کا ماحول رہا۔