شادی کی سالگرہ: فرحان سعید کا اہلیہ عروہ کو منفرد تحفہ
پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید
اداکار فرحان سعید نے شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ عروہ کے لیے خصوصی گانا ریلیز کیا/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر اپنی زندگی کی محبت، عروہ حسین کے لیے خصوصی گانا منظر ریلیز کردیا۔

فرحان سعید نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی محبت کو نویں سالگرہ مبارک، اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ تم میری زندگی میں ہو، باقی دن تمہارے ساتھ گزارنے کا منتظر ہوں۔ منظر میں تم میرے دل کی سب سے بڑی سوچ تھی۔

نیا گانا ’منظر‘ اپنی سادگی اور جذباتی انداز کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، میوزک کی ویڈیو میں فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی کے یادگار لمحات دکھائے گئے ہیں جو نہ صرف رومانوی ہیں بلکہ حقیقی جذبات اور نوستالجیا سے بھرپور ہیں۔ گانے میں صابری سسٹرز کی آوازوں کو بھی شامل کیا گیا ہیں جو محبت اور ساتھ کے حسین احساسات کو اجاگر کرتی ہیں۔

عروہ نے بھی انسٹاگرام پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں تو رو رہی ہوں، اس زندگی میں تمہیں پاکر شکر گزار ہوں، میں تم سے بے حد محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین نے 2016 میں شادی کی تھی، اسی سال دونوں نے مقبول ڈرامہ اڈاری میں ایک ساتھ کام کیا جسے ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔ دونوں نے اپنے انٹرویوز میں بتایا کہ زندگی کہ سفر میں انہوں نے مشکلات کا سامنا صبر، تحمل اور عزت کے ساتھ کیا اور کبھی ایک دوسرے کے بارے میں منفی بات نہیں کی۔