ڈاکٹر نبیہا علی کی دوسری شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف سوشل میڈیا سٹار ڈاکٹر نبیہا علی خان نے کم عمر دوست حارث سے دوسری شادی کر لی
ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کی تقریب قریبی عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا سٹار ڈاکٹر نبیہا علی خان نے کم عمر دوست حارث سے دوسری شادی کر لی جس کی شاندار تقریب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مداحوں کی جانب سے دولہا اور دلہن کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کی تقریب قریبی عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ فرح اقرار نے تقریب کی خصوصی ویڈیوز شیئر کیں جن میں ڈاکٹر نبیہا کا دلکش برائیڈل لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر کا بے بنیاد الزامات پر سینئر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

نکاح کی روح پرور تقریب معروف عالم مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔ ڈاکٹر نبیہا کے مطابق ان کا عروسی لباس 1 کروڑ روپے جبکہ زیورات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی جس نے اس تقریب مزید شاہانہ بنا دیا۔

ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر ان سے 15 سال بڑے تھے اور ان کے انتقال کے بعد انہوں نے کئی برس اکیلے گزارے، اب وہ ایک نئی زندگی اور محبت کے ساتھ خوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر نبیہا علی خان کی دوسری شادی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ہے، جہاں صارفین نے ان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ زندگی دوبارہ شروع کرنے میں کوئی برائی نہیں، خوش رہنا سب کا حق ہے۔