رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ امریکہ، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کے کئی شہروں جیسے کہ کراچی اور لاہور میں دیکھا گیا۔
اس مسئلہ کی وجہ سے صارفین پیغامات نہیں بھیج سکے، اسنیپ اپ لوڈ نہیں کر پارہے اور بعض تو ایپ میں لاگ ان بھی نہیں کرپا رہے۔
پاکستانی صارفین نے سب سے زیادہ شکایت پیغام رسانی میں ناکامی اور آڈیو/ویڈیو فیچرز کے غیر فعال ہونے کی کی۔
اس خرابی کا تعلق AWS کے US-East-1 ریجن میں آنے والی تکنیکی خرابی سے ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی کئی مشہور ایپس اور سروسز متاثر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ ہیک
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوا اور جلد ہی اس کا اثر مختلف کلاوڈ سسٹمز پر پھیل گیا جن پر اسنیپ چیٹ جیسے ایپس انحصار کرتے ہیں۔
اب اسنیپ چیٹ آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو چکا ہے، کچھ فیچرز جیسے میسجنگ اور اپلوڈنگ جو مکمل طور پر بند تھے اب جزوی طور پر فعال ہو رہے ہیں۔
ابھی بھی جن پاکستانی صارفین کو مسائل درپیش ہیں ان کے لیے تجاویز ایپ کو ری اسٹارٹ کریں، کیچ (cache) صاف کریں اور عارضی طور پر کسی اور میسجنگ ایپ کا استعمال کریں