تمنا بھاٹیا کا ویرات کوہلی اورعبد الرزاق سے تعلقات کی خبروں پرردعمل
Tamannaah Bhatia rumors
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) :بالی ووڈ کی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ویرات کوہلی اور پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

  ایک حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے واضح کیا کہ ویرات کوہلی سے ان کی ایک بار 2012ء میں اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا میں نے ویرات سے صرف ایک دفعہ ملاقات کی اس کے بعد کبھی نہ بات ہوئی نہ ملاقات۔

اداکارہ نے ان افواہوں کی بھی بات  کی جو انہیں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ جوڑتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے ان کے عبدالرزاق کے ساتھ خفیہ شادی یا قریبی تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔ تاہم، تمنا بھاٹیا نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردے دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: صبا قمَر دل کے عارضے میں مبتلا

یاد رہے کہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کی ایک تقریب میں کھینچی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کے قریبی تعلقات کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹی باتیں شرمندگی کا باعث بنتی ہیں، خاص طور پر جب حقیقت میں ایسا کچھ نہ ہو۔ تاہم، اب اداکارہ کے دوٹوک بیان کے بعد ان خبروں پر بظاہر حقیقت کی مہر لگ گئی ہے۔