
اطلاعات کے مطابق، اداکارہ ایک پروجیکٹ کی فلم بندی کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں نے ان کی صحت یابی کے لیے کئی طبی عمل کیے جن میں اینجیو گرافی بھی شامل تھی۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی حالت اسپتال پہنچنے پر انتہائی نازک تھی اور طبی امداد میں تاخیر صورتِ حال کو جان لیوا بنا سکتی تھی۔ خوش قسمتی سے، اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ بہتر ہو رہی ہیں۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ کے باعث ان کی صحت خراب ہو گئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کی خرابی کی بنیادی وجہ نیند کی کمی اور کام کا دباؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل مار دی،ویڈیو وائرل
صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور ہسپتال سے واپسی کے بعد کام پر واپس جا رہی ہیں۔ صبا نے اسپتال سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بستر پر لیٹی ہوئی، اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ سیلفی بناتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مداحوں کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صبا نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہیلو میرے پیارے لوگوں! آپ سب کے پیار، فکر، اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ میں بالکل ٹھیک ہوں (وعدہ!)۔ بس تھوڑا سا وقفہ لیا، لیکن اب میں واپس آ گئی ہوں جیسے کبھی گئی ہی نہیں۔